بشریٰ بی بی

بشریٰ بی بی کااڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان اوربشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ ہونا تھا تاہم بشری بی بی نے میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار کر دیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فیصل کے اصرار کے باوجود بشریٰ بی بی نے خون کا سیمپل نہیں دیا جبکہ عمران خان کے کہنے پر بھی طبی معائنے کیلئے راضی نہیں ہوئیں۔
دوسری جانب عمران خان کے خون کے نمونے پمز ہسپتال کے عملے نے لیے، بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ عدالتی حکم کی روشنی میں ڈاکٹرفیصل کی نگرانی میں ہوا۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کے پمز ہسپتال سے مختلف ٹیسٹ کرائے جائیں گے، میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس احتساب عدالت میں پیش کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ