ڈاکٹر شوکت دوبارہ معطل

خیبرپختونخوا :گریڈ 20کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شوکت دوبارہ معطل

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے چند روز قبل کرپشن کے الزامات پر معطل گریڈ 20کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شوکت کو دوبارہ معطل کردیا۔
پہلی معطلی سیکرٹری صحت نے کی تھی جبکہ اس بار چیف سیکرٹری نے ڈاکٹر شوکت کو معطل کردیا ہے ۔
ڈاکٹر شوکت نے سیکرٹری ہیلتھ سے اپنی معطلی ہائی کورٹ میں چیلنج کی تھی۔
ڈاکٹر محمد سلیم کو ڈی جی ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا تعینات کردیاگیا جس کا اعلامیہ محکمہ انتظامیہ نے جاری کردیا ۔
ڈی جی ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا ڈاکٹر شوکت علی کو ڈائریکٹوریٹ جنرل کے پی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے خطرہ ہونے کا تاثر زائل ہوگیا، خواجہ آصف