ترک صدر

ترک صدر کا رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان کا امکان

ویب ڈیسک: رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا امکان جبکہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان 19 سے20 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق ترک صدر کا یہ اہم دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہوگا، رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے دوران 8 سے زائد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ اسلام آباد کے دورے کے دوران وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے کہ مارچ میں ترک صدر نے شہباز شریف کو دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی تھی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی، ترک صدر نے شہبازشریف کی صلاحیتوں پر مکمل اظہاراعتماد کیا تھا اور دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعاون کے مزید فروغ کا عزم ظاہر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  یمنی میزائل حملوں سے اسرائیل میں تباہی، شہری سڑک کنارے لیٹ گئے