پشاور، 20 روپے میں 120 گرام روٹی، صوبائی حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

ویب ڈیسک: صوبہ بھر میں روٹی کا وزن بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے 20 روپے میں 100 گرام روٹی کا وزن 120 گرام جبکہ 30 روپے میں 200 گرام روٹی کا وزن 240 گرام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پشاور انتظامیہ نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ روٹی کا وزن بڑھانے کا فیصلہ نانبائی ایسوسی ایشن کی مشاورت سے کیا گیا۔
وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ اب نانبائی 30 روپے میں 240 جبکہ 20 روپے میں 120 گرام روٹی فروخت کرنے کے پاپند ہونگے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے آٹے کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث روٹی کا وزن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس میں سرکاری ملازمین کو رہائش گاہ چھوڑنےکاحکم