ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

ایرانی صدر کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

ویب ڈیسک: ایرانی صدر کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ،ریسکیو حکام کی لینڈنگ کے مقام تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں ۔
ایران کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ایران اور آزربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے ساتھ سینئر حکام بھی سوار تھے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق فی الحال ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ میں کسی جانی نقصان کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے نے ایرانی سرکاری ٹی وی کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ ریسکیو حکام ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے مقام تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ایرانی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو خراب موسم کے باعث رئیسی کے حادثے کی جگہ کا پتہ لگانے میں انتہائی مشکل کا سامنا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں دزمار کے جنگلات میں ہیں جہاں ایران کے صدر کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
علاقے میں شدید دھند کی وجہ سے ٹیمیں بہت سست رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہیں۔
ایران کے نائب صدر تبریز کے لیے روانہ ہوگئے جبکہ ایرانی وزارت صحت نے 8 ایمبولینسوں کو فوری طور پر اس علاقے میں روانہ کیا، جہاں صدر رئیسی کو حادثہ پیش آیا تھا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں جھڑپ، شہداء مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک