ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں سوگ، پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک: ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ملک بھر میں ایک روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے اس بات کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحوم ابراہیم رئیسی کے گزشتہ ماہ پاکستانی دورے کو یاد کرتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی سےنمٹنےمیں امریکااورپاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، میتھیو ملر