اسرائیل پر جنون سوار، شدید گولہ باری جاری، العودہ ہسپتال میں پینے کا پانی ختم

ویب ڈیسک: اسرائِیل پر جنون سوار ہو گیا اور شمالی غزہ میں شدید مزاحمت اور صیہونیوں کی ہلاکت کے بعد شدید گولہ باری کی گئی۔
ان علاقوں پر اسرائیِلی جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں سے بارود برسایا جا رہا ہے جس سے خان یونس، نصیرت اور جبالیہ کیمپ لرز اٹھے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج کی جانب سے العودہ ہسپتال کے نزدیک شدید بمباری کی گئی۔
اس حوالے سے ماہرین طب کا کہنا ہے کہ العودہ ہسپتال میں پینے کا پانی ختم ہو چکا ہے جبکہ صیہونیوں کے کئی روز کے محاصرے کے باعث ایندھن کی فراہمی بھی رک گئی ہے۔
العودہ ہسپتال کے عملہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث حالات انتہائی نازک ہیں۔ پانی اور ایندھن نہ ہونے کے باعث ریسکیو اور ہسپتال کے ہنگامی آپریشن جاری رکھنا بھی مشکل ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے، بیرسٹر سیف