سورج آگ برسانے لگا، شدید گرمی کی ایک بار پھر پیشگوئی، ہیٹ ویو کا خطرہ

ویب ڈیسک: سورج آگ برسانے لگا جس کے باعث ہیٹ ویو کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ 21 تا 27 مئی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔
شدید گرمی کے باعث پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی۔
پنجاب سمیت سندھ بھی بھی گرمی کا راج رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کی طرح صوبہ سندھ بھی 21 تا 27 مئی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان دھر لئے