آزادی مارچ مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی سمیت کئی رہنما بری

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزدی مارچ کے حوالے سے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے کے مطابق عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت شیخ رشید، فیصل جاوید، علی نواز اعوان، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری، راجہ خرم نواز کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں بری کر دیا۔
یاد رہے کہ اس کیس میں بریت کی درخواست پر محفوظ جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے سنایا۔ مقدمہ آزادی مارچ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق توڑ پھوڑ اور اسلام آباد لانگ مارچ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر ہونے والے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران سابق وفاقی وزیر داخلہ اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ سماعت کے دوران جج نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی کے کئی رہنماوں کو بری کر دیا.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا، 16 نکاتی ایجنڈا جاری