طورخم بارڈر

پاک افغان طورخم بارڈر پیدل آمد و رفت کیلئے کھول دیاگیا

ویب ڈیسک: پاک افغان طورخم بارڈر تین دن کی بندش کے بعد پیدل آمد و رفت کے لئے کھول دیاگیا ۔
بارڈر حکام کے مطابق ایف آئی اے دفتر طورخم ٹرمینل منتقل کرنے کے بعد پیدل آمدورفت بحال کر دی گئی جس کے نتیجے میں افغان مسافر بارڈر کراس کرکے افغانستان داخل ہو گئے۔
طورخم ٹرمینل ایف آئی اے دفتر کے سامنے افغان مسافروں کا رش بڑھ گیاہزاروں مسافر بارڈر کراس کے منتظر ہیں۔
حکام کے مطابق بارڈر پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،طورخم سرحد ایف اے دفتر نئی عمارت ٹرمینل منتقل کرنے کے باعث تین دن کے لئے بند تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی موسیقی کی گونج لیونل میسی کی سالگرہ میں بھِی سنائی دی گئی