الیکٹرانک کرائم ایکٹ

الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے معاملے پر سیاسی کمیٹی قائم

ویب ڈیسک: وزیراعظم کی جانب سے الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے معاملے سیاسی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق رانا ثنا اللہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، اعظم نذیرتارڑ، عطااللہ تارڑ، خالدمقبول صدیقی، شیزافاطمہ، خالدحسین مگسی، شیری رحمان اور اٹارنی جنرل کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سفارش پر دیگر افراد کو بھی اس کا حصہ بنایا جا سکتا ہے، کمیٹی الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے حوالے سے سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کرے گی، کمیٹی بل کی ترامیم کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکرٹریٹ معاونت کریں گے، سفارشات 15 روزمیں وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، بارودی مواد کا دھماکہ پر پولیس کا سرچ آپریشن شروع