رؤف حسن

پی ٹی آئی رہنماء رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماء اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے۔
نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہونے والے رؤف حسن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رؤف حسن پر حملہ نجی نیوز چینل کے دفتر کے باہر کیا گیا۔
بعد ازاں ترجمان اسلام آباد پولیس نے بیان میں بتایا کہ رؤف حسن کو نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے چہرے پر بلیڈ مارا، پولیس موقع پر موجود ہے اور شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن خواجہ سراؤں نے یہ کام کیا ہے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں حملے کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیا۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ پرتشدد قابل مذمت اقدام آزادی اظہار رائے، جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر حملہ ہے۔
ایوان بالا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے رؤف حسن پر حملے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن پر حملہ کرکے انہیں زخمی کیا گیا ہے، یہ واقع سنجیدہ معاملہ ہے بات یہاں تک آگئی ہے کہ سب سے بڑی جماعت کے ترجمان پر حملہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ارکان نے ایوان میں کے شیم شیم کے نعرے، پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم واک آؤٹ کریں گے، رؤف حسن پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کے ارکان نے سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا۔

مزید پڑھیں:  انورزیب خان کا 14اکتوبر تک ریمانڈ منظور، جیل بھِج دیے گئے