خواتین کا احتجاج

کوہاٹ میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین کا احتجاج،روڈ بند

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین کا احتجاج، کوہاٹ ہنگو روڈ کو بند کردیا ۔
ہنگوروڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیںجس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاکھوں روپے کے بجلی بل جمع کرانے کے باوجود 21/21گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ناقابل برداشت ہے ۔
سخت گرمی میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی وجہ بیمار ،بزرگ اور بچے سخت اذیت میں مبتلا ہیںجبکہ عوامی نمائندوں کی کارکردگی صرف تقریروں سے محدود ہو کر رہ گئی ہے ۔
مظاہرین متعلقہ حکام سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  غیرآئینی اقدام کی توثیق کا اختیار ججز کے پاس کہاں سے آجاتا ہے؟ چیف جسٹس