وزیراعظم

وزیراعظم کل ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ کیلئے تہران جائیں گے

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کل ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
وزیراعظم شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق تہران میں قومی سطح پر نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای پڑھائیں گے، تہران میں شہدا کی نماز جنازہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔
آج ایرانی شہر قم میں بھی ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی مشہد میں عوامی نماز جنازہ پرسوں ادا کی جائے گی، جمعرات کو مشہد میں شہدا کی نماز جنازہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔
مشہد میں جاں بحق ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ و تدفین امام علی رضا کے روضے میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  عدت نکاح کیس،عمران خان اوربشریٰ بی بی کی اپیل مسترد،سزابرقرار