نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بشکیک پہنچ گئے

ویب ڈیسک: پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورہ کرغزستان کے دوران بشکیک پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو کرغزستان کے وزیر خارجہ ژین بیک کلوبایف نے کرغز جمہوریہ کے دورے کی دعوت دی تھی۔
دونوں وزرا نے آستانہ سے بشکیک تک ایک ساتھ سفر کیا، اسحاق ڈار پاکستانی شہریوں کے تحفظات اور طلبہ کو درپیش حالیہ مسائل پر بات کریں گے۔
نائب وزیر اعظم کی پاکستانی شہریوں سے بھی ملاقات متوقع ہے، اسحاق ڈار کی حالیہ واقعات میں زخمی ہونے والے افراد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان دھر لئے