صیہونیوں کا محاصرہ، رفح میں خوراک کی فراہمی معطل، ایندھن کی شدید قلت

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ اپنے نئے پلان پر عمل پیرا صیہونیوں کا محاصرہ اس قدر سخت ہے کہ اس سے رفح میں خوراک کی فراہمی کا سلسلہ بھی رک گیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کےکمال عدوان ہسپتال کا محاصرہ کر لیا۔ اس دوران صیہونیوں نے ایمرجنسی دروازے پر گولہ باری کی۔
انہوں نے اس بمباری کے بعد ہسپتال کے عملے، مریضوں اور زخمیوں کو انخلا کا حکم دیدیا۔ اس دوران علاقہ میں مصنوعی قحط کا سماں ہے کیونکہ علاقے میں خوراک کی فراہمی روک دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاوس میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی منظوری