بجلی ٹیرف میں کمی ٹیکسوں میں تخفیف سے مشروط

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بجلی ٹیرف کے بڑھتے مارجن کے حوالے سے کافی شور پایا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف کو بریفنگ میں پاور ڈویژن نے آئیڈیا پیش کر دیا۔
پاور ڈویژن کے مطابق بجلی ٹیرف میں کمی ٹیکسوں میں تخفیف سے ممکن ہے۔
پاورڈ ویژن کی جانب سے آئی ایم ایف مشن کو بتایا گیا کہ ایف بی آر 800 ارب سالانہ بجلی بلوں پر ٹیکس کے ذریعے اکٹھا کرتا ہے۔
ایف بی آر کے اس اقدام سے بجلی ٹیرف 8 روپے فی یونٹ کے حساب سے بڑھتا ہے اور اگر ٹیکس کا سلسلہ بجلی بلوں سے روک دیا جائے تو بجلی ٹیرف 8 روپے فی یونٹ کم کیا جا سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی پاور ڈویژن نے کہا کہ بلوں پر ٹیکسز کے مکمل خاتمے کی اجازت نہیں دی جاسکتی تاہم اس کا حصہ سالانہ 100 تا 200 ارب روپے کم ضرور کیاجاسکتا ہے جس سے صارفین کو فی یونٹ ایک سے دو روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے 2اموات،پشاور سب سے زیادہ متاثر