سورج سوا نیزے پر آ گیا، لوڈ شیڈنگ سے عوام دہری اذیت میں مبتلا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سورج سوا نیزے پر آ گیا، کراچی تا خیبر گومی کی شدید لہر نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔ اس کے ساتھ ہی بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق موسم گرم ہوتے ہی بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے عوام دہری اذیت میں مبتلا ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سندھ میں ہزاروں کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ ہیٹ سٹروک کے الرٹ کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہی ہے۔
گزشتہ روز لاہور میں درجہ حرارت 45، پشاور میں 39، کراچی میں 35 ڈگری نوٹ کیا گیا۔
دوسری جانب گرمی کی شدت کے باوجود ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام دہری اذیت میں مبتلا ہیں۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں سورج سوا نیزے پر آ گیا جس سے ہیٹ سٹروک الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام کاپارہ ہائی، رینگ روڈ بند کر دیا گیا