ڈالر کی قیمت بڑھنے لگی، 278 روپے 45 پیسے پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک: ڈالر کی قیمت ایک بار پھر سے بڑھنے لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی کرنسی کی قیمت کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مزید 6 پیسے بڑھی جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 45 پیسے ہو گئی۔
یاد رہے گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  صدارتی انتخاب، ٹرمپ اور بائیڈن کے مابین امیگریشن پر مباحثے کا امکان