ٹی 20 سیریز، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

ویب ڈیسک: آئی سی سی شیڈول کے مطابق 4 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور انگلینڈ آج مدمقابل ہونگے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ انگلش ٹیم جوز بٹلر لیڈ کرینگے۔
میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز ورلڈ کپ سے پہلے تیاری کے لیے سنہری موقع ہے۔ سیریز جیت کر ورلڈ کپ کے لیے اعتماد حاصل کریں گے۔
یاد رہے کہ لیڈز مِیں بارش کا 60 فیصد امکان ہے۔ اس لئے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین 4 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی، تیسرا میچ 28 مئی، چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کے پی ہاوس سیل کرنا غیرقانونی ہے، عدالت جائیںگے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف