کولمبیا

کولمبیا کا فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک: کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے بعد رملہ میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ روز تین یورپی ملکوں آئرلینڈ، سپین اور ناروے کی قیادت نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان پچھلے کئی ہفتوں سے کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا ۔
دوسری جانب کولمبیا نے بھی فلسطین کو باقاعدہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کرنے کے بعد رملہ، فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کولمبین صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں شہریوں کا قتل عام کیا، کولمبیا نے اسرائیلی بربریت کی وجہ سے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ بند کیا، آئندہ ماہ رملہ میں کولمبیا کا سفارتخانہ کھل جائے گا۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات، شاہ محمود قریشی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل