ٹرمپ

بائیڈن مجھے مارنے کی کوشش کررہے تھے ،ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ صدر جو بائیڈن اپنے مسلح ایجنٹس کے ذریعے مجھے مارنے کی کوشش کررہے تھے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ دعویٰ عدالتی دستاویزات کے ردعمل میں دیا جس میں ایف بی آئی کی جانب سے ان کے مار۔اے۔لاگو اسٹیٹ میں انتہائی خفیہ ریکارڈ کی تلاش کی تفصیل دی گئی تھی۔
2022 میں ٹرمپ کو سنگین نوعیت کے درجنوں جرائم کا سامنا تھا جن میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی مار۔اے۔لاگو اسٹیٹ میں انتہائی خفیہ ریکارڈ جمع کر رکھا تھا اور انہوں نے دستاویزات کی واپسی کے لیے ایف بی آئی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی۔
عدالتی دستاویز میں ایف بی آئی کی مخصوص زبان سے متعلق تذکرہ ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کسی کو خطرہ ہو تو ایجنٹس طاقت کا استعمال کر سکتے ہیں۔
تاہم ٹرمپ نے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ انصاف انہیں گولی مارنے اور ان کے خاندان کو نقصان پہنچانے کے لیے تیار تھے۔

مزید پڑھیں:  پی تی آئی احتجاج، جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے تیسرے روز بھِی بند