وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
ابو ظہبی پہنچنے پر نائب صدر، نائب وزیرِ اعظم شیخ منصور بن زاید النہیان نے وزیرِاعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
استقبالیے میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمزی، پاکستان میں اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی اور اعلی پاکستانی و اماراتی حکام بھی شریک تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزرا پر مشتمل وفد بھی ہے، وزیراعظم کا اپنے انتخاب کے بعد یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔
وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات متوقع ہے۔
دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم کی دیگر اماراتی شخصیات اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی، اعلامیہ جاری