شہید فلسطینیوں کی تعداد

اسرائیلی بربریت: شہید فلسطینیوں کی تعداد 35ہزار سے بڑھ گئی

ویب ڈیسک:اسرائیل کی 7اکتوبر سے جاری بربریت اور وحشیانہ کارروائیوںکے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 35زائد سے بڑھ گئی ہے ۔
غزہ کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس اسرائیل جنگ کے 7ماہ سے زائد عرصے میں غزہ میں کم از کم 35,709 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
شہید ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، حملوں میں 79,990 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کی غزہ اور رفح میں شدید بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 62 فلسطینی شہید جبکہ 138 شدید زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی حملوں سے کئی پناہ گاہیں بھی زمین بوس ہو گئیں۔

مزید پڑھیں:  عید قربان پر مہنگائی کا پارہ ہائی، ایک ہی روز ٹماٹر کی ڈبل سنچری مکمل