میکسیکو، انتخابی جلسہ کے دوران سٹیج گر گیا، 9 افراد ہلاک، 45 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: میکسیکو میں صدارتی الیکشن کے لئے جلسہ کے دوران اچانک سٹیج گر گیا جس سے 9 افراد ہلاک جبکہ 45 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق میکسیکو کے صدارتی الیکشن کے امیدوار جارج الوریز مینیز سین پیڈرو گرزا شہر میں اپنی انتخابی تقریر کررہے تھے کہ اس دوران اچانک اچانک تیز ہوا کا جھونکا آیا جس سے سٹیج گر گیا۔
اس حادثے میں صدارتی امیدوار مینیز محفوظ رہے۔
صدارتی امیدوار مینیز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اس حوالے سے بتایا کہ سٹیج گرنے سے 3 خواتین، ایک مرد اور ایک بچی سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اس واقعہ میں 45 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بیوپاریوں نے جانوروں کی قیمتیں بڑھا دیں، عوام پریشان