فارم 47 کی حکومت مقابلہ نہیں کر سکتی تو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئِی، شبلی فراز

ویب ڈیسک: سینیت اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدآل ناصر کی زیرصدارت ہوا جس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فسطائیت کی ایک لہر امڈ آئی ہے۔ کل رات کی تاریکی میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر پر دھاوا بولا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ گرانے کا شرمناک واقعہ گزشتہ رات گئے پیش آیا جبکہ یہی نہیں اس موقع پر پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو بھی گرفتار کیا گیا۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم نہ صرف اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں بلکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے۔
سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی طور پر تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتی تو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے، آپ ہمارے دفاتر تو گرا سکتے ہیں، ہماری لیڈر شپ کو جیل بھیج سکتے ہیں لیکن 25 کروڑ عوام کے دلوں سے بانی پی ٹی آئی کی محبت نہیں نکال سکتے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ لوگ سیاسی طور پر تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتے تو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ ایسی حرکتوں سے جمہوریت نہیں چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت کم از کم اچھے حکمران ہونے کا تاثر تو دے، ان کی ایسی حرکات عوام کے دلوں میں نفرت پیدا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد