وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کارکردگی نہ دکھانے پر وزراء کی تبدیلی کا عندیہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کارکردگی نہ دکھانے پر وزراء کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وزیرصحت اور دیگر وزرا کے خلاف شکایات کیں ۔
شکایات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بہتر کارکردگی نہ دکھانے کی صورت میں وزرا کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا
۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تبدیلی کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔

مزید پڑھیں:  سپیکر صوبائی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر کیساتھ مشترکہ اجلاس، اہم فیصلے متوقع