گرپتونت سنگھ کے قتل کی کوشش ناکام، ملزم جیل منتقل، اہم انکشافات متوقع

ویب ڈیسک: امریکہ میں سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم نکھل گپتا جیل منتقل کر دیا گیا۔ اہم انکشافات متوقع ۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے چند دن بعد امریکہ میں سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کو بھی قتل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس ایجنسی نے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں شامل نکھل گپتا سمیت متعدد ملزمان گرفتار کر لئے۔
نکھل گپتا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ بھارتی شہری اور ڈرگ ڈیلر سمیت مغربی ممالک میں مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث رہ چکا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نکھل گپتا نے بھارتی پولیس فورس کے افسر کے حکم پر ایک اجرتی قاتل کو گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی ذمہ داری سونپی لیکن نکھل گپتا نے جس قاتل کو ہائر کیا وہ امریکی انٹیلیجنس ایجنٹ تھا۔
اس سلسلے میں مزید تحقیقات سے مودی سرکار کی پوری سازش کھل کر سامنے آ گئی۔
نکھل گپتا کو چیک رپبلک میں امریکی درخواست پر گرفتار کیا گیا تاہم بعد میں اسے پراگ جیل بھیج دیا گیا۔ اب اسے امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں سکھوں کی آواز دبانے کیلئے مودی سرکار برسرپیکار ہے اور اس سلسلے میں ہر حربہ آزمائے جا رہی ہے۔ کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ میں متعدد سکھ رہنماؤں پر قاتلانہ حملے ہوئے۔
ہردیپ سنگھ نجر قتل کے حوالے سے تو کینیڈین حکام متعدد شواہد سے ثابت کر چکے ہیں کہ اس قتل کا حکم مودی سرکار نے دیا تھا جبکہ اب گرپتونت سنگھ پنوں پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے بھی امریکی حکام نے مودی سرکار کی سازش کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا