باجوڑ میں بم دھماکہ

باجوڑ میں بم دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

ویب ڈیسک: باجوڑ کی علاقہ مامومند میں بم دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل واڑہ مامومند علاقہ بانڈہ گئی میں پیش آیا جہاں سول گاڑی پر بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں جنریٹر مستری اعتبار خان سکنہ خار بالولئی جاں بحق جبکہ ڈرائیور محمد نور معمولی زخمی ہوا ہے ۔
ڈرائیور گاڑی کے ذریعے سامان لے جارہا تھا کہ دھماکہ ہوا ۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ: ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ، 701 مشتبہ کیسز رپورٹ