4بچوں کو لاوارث

گریٹر اقبال پارک میں ماں 4بچوں کو لاوارث چھوڑ کر چلی گئی

ویب ڈیسک: لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ماں 4بچوں کو لاوارث چھوڑکر چلی گئی جنہیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے تحویل میں لے لیا۔
چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے گریٹر اقبال پارک میں ماں اپنے 4 بچوں کو لاوارث چھوڑ کر چلی گئی تھی۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کمسن چاروں بچوں کو تحویل میں لے لیا، تحویل میں لئے گئے بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں ہیں۔
چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا بچوں کے والدین کو تلاش کیا جائے گا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ان بچوں کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  اندوہناک واقعے کے مرتکب پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، وزیراعظم