عدالتی رپورٹنگ

صحافیوں کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے صحافیوں کو روز مرہ کی عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کی اجازت مل گئی ۔
عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی،عدالت نے کورٹ رپورٹرز کو روز مرہ کی عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیتے ہوئے پیمرا کے نوٹیفکیشن کی پابندی سے متعلق شقوں پر عملدرآمد روک دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا، وزارت اطلاعات اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جون تک جواب طلب کر لیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کورٹ رپورٹرز کو بھی عدالتی رپورٹنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، بعض ریمارکس یا آبزرویشن نشر ہونے سے عدلیہ کا غلط تاثر چلا جاتا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 6جون تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مشرق ٹی وی کے اللہ نور وزیر پر پولیس کاتشدد