وزیراعظم

وزیراعظم کا لوڈ شیڈنگ کی شکایات کا نوٹس ،اجلاس بلا لیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں جاری لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اجلاس بلالیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاملے پرکل دن 12 بجے اجلاس منعقد ہوگا ۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بجلی کی طلب و رسد اور لوڈشیڈنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔
اجلاس میں صوبوں میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پی تی آئی احتجاج، جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے تیسرے روز بھِی بند