یوم تکبیر، ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، تعلیمی بورڈز میں آج شیڈول پرچے ملتوی

آج کے دن چاغی کے مقام پر پاکستان نے ایک کے بعد ایک 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے آج کے دن کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کر کے باقاعدہ تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے تحت تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے جبکہ تعلیمی اداروں اور بینکوں میں بھی چھٹی ہو گی، تعلیمی بورڈز میں آج شیڈول پرچے ملتوی کر دیئے گئے۔
نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان نے بھارت کے 14 مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں کا بھرپور جواب دیا۔

مزید پڑھیں:  اجازت کے بغیر تعمیرات، خیبرپختونخوا ہاؤس سیل