یوم تکبیر ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اتحاد کی یاددلاتاہے

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیر ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ملکی سالمیت کیلئے پوری قوم نے یکسو ہو کر فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر قطعی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یومِ تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کیلئے ایک جھنڈے، سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ ایسے اندرونی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل اور حزب اللہ میں زور کا جوڑ، ایک دوسرے پر بمباری جاری