سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت جوڈیشل میجسٹریٹ عباس شاہ نے کی۔ اس دوران ایف آئی اے کی جانب سے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔
وکیل صفائی کا عدالت میں کہنا تھا کہ مقدمے میں لگی دفعات کے تحت سزا کی مدت 3 سال ہے، دفعات سنگین نہیں، سردار تنویر الیاس کو ضمانت ملنی چاہیے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنا پاسپورٹ بھی واپس کردیا ہے۔
عدالت نے سردار تنویر الیاس کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

مزید پڑھیں:  آئی جی اسلام آباد کو سڑک پر دھمکیاں دیتے؟عظمیٰ بخاری کا علی امین پر طنز