پشاور، عازمین حج کو جدہ لے کر جانے والی قومی ایئر لائن کی فلائٹ تاخیر کا شکار

ویب ڈیسک: عازمین حج کو پشاور سے جدہ لے کر جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس حوالے سے عازمین حج کا کہنا تھا کہ فلائٹ شام 4 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھی لیکن 8 گھنٹے گزرنے کے بعد بھِی پرواز روانہ نہ ہوسکی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں دو بار جہاز میں بٹھایا اور اتارا گیا ہے۔ اب کہا جا رہا ہے کہ طیارے کا ائیرکنڈیشن خراب ہے۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست