جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا تجربہ ناکام، شمالی کوریا کی تصدیق

ویب ڈیسک: شمالی کوریا کی جانب سے خلا میں جاسوس سیٹلائٹ بھیجنے کا تجربہ ناکام ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔
اس حوالے سے شمالی کوریا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خلا میں جاسوس سیٹلائٹ کی لانچنگ کے پہلے مرحلے میں ہی راکٹ پھٹ گیا۔ جاسوس سیٹلائٹ کی ناکامی کی دوسری وجہ فیول انجن میں خرابی بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے جاسوس سیٹلائٹ تجربے کی جنوبی کوریا اور جاپان نے مذمت کی ہے۔
جنوبی کوریا حکومت کی جانب سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ لانچنگ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب شمالی کوریا کے سیٹلائٹ بھیجنے کے حوالے سے جاپان نے اپنے علاقے اوکیناوا میں شہریوں کو حفاظتی الرٹ جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی جنرل کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نواز دیاگیا