شدید گرمی کے بعد آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں شدید گرمی کے بعد آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری ہونیوالی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق عوام کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے محتاط رہنےکا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں سے بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے ان حالات سے نمٹنے کیلئَے ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری