45 فلسطینی شہید

عالمی ردعمل کے باوجود اسرائیل کا رفح پر حملہ، مزید 45 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: عالمی ردعمل کے باوجود اسرائیل کا رفح پر حملوں کا سلسلہ جاری۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 230 سے زائد فلسطینی شہید کرنے کے بعد رفح پر صیہونیوں نے دوسرا حملہ کر دیا۔ اس دوران مزید 45 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق رفح شہر کے علاقے تل السلطان، سعودی، تل زروب اور الحشاشین پر صیہونیوں کی حملے جاری ہیں۔ اس شہری علاقے میں مقامی افراد کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں پناہ گزین بھی کیمپوں میں موجود ہیں۔
رات گئے سے فلسطینی پناہ گزین کے خیموں پر جاری صیہونی گولہ باری کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 45 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ غزہ جنگ کے 20 دنوں میں 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  سرکاری محکموں سے اراضی اور عمارتوں سے متعلق تفصیلات طلب