نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی بطور صدر کامیابی کا باضابطہ اعلان جنرل کونسل اجلاس میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں بلامقابلہ نواز شریف کے مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہونے کے اعلان کی توثیق بھی کی جائیگی۔
مسلم لیگ ن کی صدارت کیلئَے چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللہ کو مقرر کیا گیا۔ انہوں نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی۔
یاد رہے کہ فہرست میں صرف نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت کے امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں شرپسند عناصر کی ویڈیو اور تخریبی سامان کی تفصیلات وائرل