5 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل، وزیراعلی اور آئی جی سے فوری انصاف کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پشاور کے مضافاتی علاقے فقیر کلے میں 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی وقاص بہن کی رخصتی کے روز قتل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جواں سال وقاص بہن کی رخصتی کے روز کسی کام سے گھر سے باہر گیا تاہم واپس نہ آیا۔
متوفی وقاص کے ماموں صاحب روز کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، وزیراعلی اور آئی جی پولیس اس سلسلے میں فوری نوٹس لے کر ہمیں انصاف دلائیں۔
یاد رہے کہ 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی بہن کی رخصتی کے روز قتل کر دیا گیا جس سے پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، وسطی کرم میں ایف سی کے شہید 7جوانوں کی نماز جنازہ ادا