وزیراعظم

عمران خان افواج اور شہدا کیخلاف زہر اگل رہے ہیں،وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے، وہ افواج اور شہدا کے خلاف زہر اگل رہے ہیں،جیل سے باہر آنے کے لیے سازشیں ناکام ہوں گی۔
مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوبارہ ترقی نہ آئی تو کوئی جج ہوگا نہ سیاستدان، 2018 میں نواز شریف جیتے ہوئے تھے مگر انہیں ہروا کر عمران خان کو جتوایا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 190ملین پانڈ نواز شریف نے نہیں عمران خان نے چرائے تھے، آج مشورے ہو رہے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کی ضمانت ہوجائے، عمران خان کی سازشیں ناکام ہوں گی، افواج پاکستان کے افسروں کے خاندانوں کو سربازار رسوا نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سازشیں کرنے والوں کے منہ کالے ہوگئے اور نواز شریف سرخ رو ہوگیا، جھوٹے کیس میں پاناما سے اقامہ میں سزا دی گئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ وہ عمران خان جو فوجیوں کے قدموں میں بیٹھتے تھے آج سانحہ سقوط ڈھاکا پر پاکستان کے حوالے سے مجیب الرحمان اور دوسروں کا مقابلہ کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جو زبان عمران خان نے لندن میں شہیدوں اور غازیوں کے بارے میں استعمال کی اگر کوئی یہ ویڈیو دیکھے تو اس کی زبان کاٹ دے، عمران نیازی فوج اور ان کے خاندانوں کو بدنام کررہے ہیں ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں ترقی و خوشحالی واپس نہ آئی تو نہ کوئی سیاست دان ہوگا اور نہ کوئی جج، ججز محب وطن ہیں مگر کچھ کالی بھیڑیں موجود ہیں جن کے ذریعے عمران خان نے 190ملین پانڈ کرپشن کی۔
عمران خان نے گھڑیاں فروخت کیں، ججز سے کہنا چاہتا ہوں نواز شریف کے دور میں ضمانتیں نہیں ہوتی تھیں اور آج ضمانتیں ہورہی ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ میں عمران خان کی ذاتیات پر بات نہیں کرنا چاہتا مگر تم جس طرح افواج پاکستان کے خاندانوں کو سربازار رسوا کرنے میں لگے ہو یہ قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار تیز، 24 گھنٹوں میں مزید 75 کیسز رپورٹ