اسد قیصر

عمران خان کی رہائی کیلئے ملک گیر تحریک شروع کریں گے،اسد قیصر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈیشری سے اختیار لیا گیا،عمران خان کی رہائی کیلئے ملک گیر تحریک شروع کریں گے ۔
صوابی میں خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت ہے، چیف منسٹر کی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وفاق سے بات چیت جاری ہے، بجلی ہماری ہے، لوڈشیڈنگ بالکل ختم کی جائے۔
اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب میں گندم کا بڑا سکینڈل ہوا، ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بارڈر پر تجارت بند ہے، قبائلوں کو مشکلات ہیں، آپ نے قبائل کو روزگار دیا ہے، ان کو سہولیات بھی دی جائیں۔
سابق سپیکر نے مزید کہا کہ بارڈر پر کاروبار فوری کھولا جائے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ملک گیر تحریک شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان پر احتجاج کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج