عمران خان اور بشریٰ بی بی

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو روم کولر فراہم

ویب ڈیسک: ملک میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو روم کولر کی سہولت فراہم کردی ۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ان کے بیرکوں میں روم کولر فراہم کردیا گیا ہے تاکہ وہ گرمی سے محفوظ رہ سکیں۔
اس کے علاوہ جیل ذرائع نے بتایا کہ سائفر کیس میں قید شاہ محمود قریشی کو بھی روم کولر مل گیا، دیگر قیدیوں کو بیرکوں میں ٹھنڈا پانی فراہم کردیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر اضافی واٹر کولر نصب کردیے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے بتایا کہ گرمی کے پیش نظر جیل میں قیدیوں کو مشروبات بھی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ ہائی پروفائل دہشتگردوں کی بیرکوں میں ٹھنڈا پانی موجود ہے۔
قیدیوں کو گرمی کے اثرات سے بچانے کے لیے دیگر انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی ایئرپورٹ حملہ خودکش قرار، 80 کلو بارود استعمال ہوا، رپورٹ