سکول کو آگ

شمالی وزیرستان میں شر پسندوں نے لڑکیوں کے سکول کو آگ لگا دی

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں نامعلوم شر پسندوں نے لڑکیوں کے سکول کو آگ لگا دی ۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم شر پسند شاخیمار گائوں میں نجی سکول کی عمارت میںداخل ہوئے اور پورے سکول کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں فرنیچر، کمپیوٹرز، کتابیں ،تعلیمی اسناد اور دیگر ضروری سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی رواں سال مارچ میں نامعلوم افراد نے مذکورہ سکول پر فائرنگ کرکے سولر سسٹم کو تباہ کیا تھا ۔
واضح رہے کہ مذکورہ سکول میں 500سے زیادہ طالبات زیر تعلیم ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی جی اسلام آباد کو سڑک پر دھمکیاں دیتے؟عظمیٰ بخاری کا علی امین پر طنز