عید الاضحی

ملک میں عید الاضحی 17جون کو ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک میں عید الاضحی 17جون بروز پیر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سنٹر کے مطابق ذی الحج چاند 7جون بروز جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے جس کے بعد عید الاضحی17جون بروز پیر کو ہوگی۔
پروسیسنگ سنٹر کا مزید کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 6جون کی شب 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔
چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔
چاند دکھائی دینے کیلئے اسکی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست