قرارداد منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کیخلاف قرارداد منظور

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے ۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن عبدالسلام کی جانب سے پیش کی گئی ۔
قرار داد کے متن میں لکھا تھاکہ پی ٹی ائی اداروں کی آزادی اور خودمختاری پر یقین رکھتی ہے، فارم 47حکومت کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں ریٹائرڈ ججز کی تعینناتی کا آرڈیننس عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت اپنی مرضی کے ججز کو تعینات کر کے الیکشن ٹریبونل سے من پسند فیصلے لے گی، آرڈیننس کا اجرا انصاف اور جمہوریت کا قتل ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان کالے قانون کے اس آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتے ہیں، وفاق اس آرڈیننس کو فوری طور پر واپس لے۔
واضح رہے کہ حکومت نے ایک روز قبل نیب آرڈیننس اور الیکشن ٹریبونلز آرڈیننس میں ترمیم کی تھی جس کے بعد قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اس کی منظوری دے کر آرڈیننس جاری کردیا تھا۔
الیکشن کمیشن آرڈیننس کی منظوری کے بعد حکومت الیکشن ٹریبونل میں ریٹائرڈ ججز کو تعینات کرسکے گی۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہروں میں 3دن عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری