عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ویب ڈیسک: مہنگائی میں پھنسے عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے رحجان کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول کی لیٹر قیمت میں 7 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3اعشاریہ 25 ڈالر اور 2 اعشاریہ 10 ڈالر فی بیرل تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پیٹرول کی موجودہ قیمت 273 روہے 10 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر کی قیمت میں دستیاب ہے۔ عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے پر پیٹرول اور ڈیزل کی مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے.

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں شرپسند عناصر کی ویڈیو اور تخریبی سامان کی تفصیلات وائرل