لاہور ہائیکورٹ: الیکشن کمیشن کو اضافی ٹریبونلز ججز تعیناتی کا حکم

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ٹریبونلز ججز کی تعیناتی سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سلمان اکرم اور عمر ہاشم کی درخواستوں کو منظور کر لیا۔
یاد رہے کہ سلمان اکرم اور عمر ہاشم کی درخواستوں میں اضافی ٹریبونلز بنانے کی استدعا کی گئی تھی۔
اس حوالے سے درخواست گزاروں کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ اور خیبرپختونخوا میں 5،5 ، بلوچستان میں 3 الیکشن ٹریبونل تشکیل دیئے ہیں تاہم پنجاب کے لیے صرف 2 الیکشن ٹریبونل قائم ہیں۔
درخواست میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی عذرداری کے لیے اضافی ٹریبونلز بنانے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریبونلز ججز تعیناتی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹریبونلز کو انتخابی حلقے دینا چیف جسٹس کا اختیار ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی ناجائز حکومت نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، گنڈاپور