گرین شرٹس کی انگلینڈ میں سیکورٹی کیلئے مزید 2 سیکورٹی آفیسرز تعینات

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم آج کل انگلینڈ کے دورہ پر موجود ہے۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے چیئرمین پی سی بی نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے قومی کرکٹرز کی سیکورٹی کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں موجود گرین شرٹس کی سیکورٹی کے لیے مزید 2 سیکورٹی آفیسرز مہیا کردیئے۔
یاد رہے کہ اضافی سیکورٹی افسر پاکستانی پلیئرز کی نقل و حرکت کے دوران موجود رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین وزیر داخلہ محسن نقوی کی درخواست پر انگلش بورڈ نے مزید 2 سیکورٹی آفیسرز تعینات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نہیں بلکہ فارم 47 پر برسر اقتدار ن لیگ دہشتگرد جماعت ہے